ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بی جے پی لیڈر گوند نائک کی ملکیت والی ’’ستیہ سائی فوڈ پروڈکٹ ‘‘ بیکری کا افتتاح

بھٹکل بی جے پی لیڈر گوند نائک کی ملکیت والی ’’ستیہ سائی فوڈ پروڈکٹ ‘‘ بیکری کا افتتاح

Mon, 11 Jul 2016 20:57:23    S.O. News Service

بھٹکل:11/ جولائی(ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے ہنومان نگر میں بھٹکل بی جے پی لیڈرگوندا نائک کی ملکیت میں تعمیر کردہ ستیہ سائی فوڈ پروڈکٹ کا گذشتہ روزدھرم استھل کے شری رام شیکھتیرکے سوامی جی شری برہمانند سرسوتی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اور ہندوجاگرن ویدیکے کے دکشن پرانت کنوینر جگدیش کارنتھ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس بیکری کے افتتاح پر گوندا نائک کو مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دھرمستھل کے سوامی جی شری برہمانند سرسوتی نے کہا کہ انسانی زندگی کے کچھ معنی ہوتے ہیں، دھرم کی بنیادپر زندگی چلے گی تو ہی اُس میں کامیابی ہوگی۔ انہوں  نے دھرم پر عمل کرنے اور دھرم میں بتائی گئی چیزون کو ہی اپنا کر زندگی بسر کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کاروبار کو بھی دھرم کے بتائے گئے طریقوں پر ہی چلانے کی نصیحت کی۔

افتتاحی تقریب میں ڈائس پر سنڈیکٹ بینک کے معاون جنرل مینجر رام نائک ، شاخ مینجر روی تمیا ، نامدھاری سماج کے صدر جے این نائک، ہنومنت شانبھاگ وغیرہ بھی موجود تھے۔ مالک دوکان گوندنائک نے افتتاحی کلمات میں اپنے تجارتی سفر کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ کرشنانائک آسارکیری نے استقبال کیا تو منجوناتھ نائک نے نظامت کی ، بھاسکر نائک نے شکریہ اداکیا۔


Share: